اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے طالبان کے حق میں بیان دیکر دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔
گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ایوان اقبال لاہورمیں ایک نجی یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے طالبان کو بھائی کہہ کراورپنجاب میں دہشت گردی نہ کرنے کی اپیل کرکے دہشت گردوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اورجنرل ضیا کا وارث ہونے کا ثبوت بھی فراہم کردیاہے۔
گورنر سلمان تاثیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے طالبان کے حق میں بیان دے کر ان کے اس موقف کی تائید کردی کہ ن لیگ نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کومحض سیاسی حمایت حاصل کرنے کیلیے چھوڑاتھا۔ان کاکہنا تھا کہ فوج دہشتگردی کے خلاف لڑ رہی ہے اور ایسے وقت میں وزیر اعلیٰ کایہ بیان وفاق اورفوج کیخلاف اوردیگرتینوں صوبوں کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی سازش ہے۔
152/